November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا

IMG-20260305-WA0333

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کے ہمراہ نگہبان رمضان بازار، ماڈل ریڑھی بازار اور “مریم کے مہمان دسترخوان” کے مختلف مراکز کا دورہ کیا۔ کمشنر نے دونوں بازاروں میں اشیائے خورونوش کی دستیابی، سرکاری نرخ ناموں اور کوالٹی کا جائزہ لیا اور خریداروں سے براہِ راست فیڈبیک لیا۔ سبزی، پھل، آٹا اور چینی سمیت دیگر ضروری اشیاء کے نرخ چیک کیے گئے اور ہدایت کی گئی کہ مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی برداشت نہیں کی جائے گی۔
کمشنر نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال اور جنرل بس اسٹینڈ پر قائم “مریم کے مہمان دسترخوان” کا معائنہ کیا، جہاں افطار بکس، کھانے کے معیار اور صفائی کے انتظامات چیک کیے گئے۔ فوڈ کوالٹی اور شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ کمشنر نے واضح کیا کہ رمضان بازاروں اور دسترخوانوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ جاری رہے گی تاکہ شہریوں کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔