نوشہرہ (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے پولیس خدمت
نوشہرہ (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے پولیس خدمت مرکز نوشہرہ اور پولیس گیسٹ ہاؤس اچھالی کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نے تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور تکمیل کے مراحل کا معائنہ کیا اور ٹھیکدار کو ہدایت کی کہ کام کی کوالٹی پر سمجھوتہ کسی صورت نہ ہو گا۔
ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے مزید کہا کہ پولیس دفاتر کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ دفاتر میں آنے والے شہریوں کو باعزت اور بہترین ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔