November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) سرگودھا ڈویژن کے راہنما ملک محمد خالد اعوان

IMG-20260305-WA0329

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) سرگودھا ڈویژن کے راہنما ملک محمد خالد اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں ملک و صوبہ ترقی، استحکام اور عوامی خوشحالی کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا کہ موجودہ حکومت نے مختصر عرصے میں عوام دوست اور انقلابی اقدامات کے ذریعے عام آدمی کو حقیقی ریلیف فراہم کیا ہے۔
ملک محمد خالد اعوان نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے قومی معیشت کو مستحکم کرنے، مہنگائی پر قابو پانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی ہے۔ توانائی، صنعت، زراعت اور برآمدات کے شعبوں میں اصلاحات کے باعث معاشی اشاریے بتدریج بہتر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی ترقی کا عمل دوبارہ شروع ہو چکا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بحال ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور سماجی بہبود کے شعبوں میں تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری، تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔
ملک محمد خالد اعوان نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں، خصوصی ریلیف پیکجز اور مستحق خاندانوں کی معاونت جیسے اقدامات حکومت کی عوام دوستی کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور کسی کو بھی ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور علاقائی ترقی کو فروغ ملے گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
آخر میں ملک محمد خالد اعوان نے کہا کہ عوام وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور انشاء اللہ پاکستان جلد معاشی استحکام اور قومی یکجہتی کی منزل حاصل کرے گا۔