November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیرصدارت ماہ

IMG-20260305-WA0326

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیرصدارت ماہ رمضان المبارک میں نگہبان رمضان راشن کارڈ کی تقسیم،صفائی انتظامات اور اشیاء خوردنوش کی قیمتوں اور مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی اور ناجائز منافع خوری کے سلسلے میں ہونے والی کاروائیوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منقعد ہوا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ،سی ای او ضلع کونسل جوہرآباد علی فرقان،ڈسٹرکٹ انچارج پیرا فورس نور محمد،اسرار قریشی لوکل گورنمنٹ ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شہباز وڑائچ ، اربن مینیجر سوشیو اکنامک ڈسٹرکٹ خوشاب کاشف رندھاوا اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ علاوہ ازیں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فلیڈ میں نکلیں اورگھی ،آٹا،چینی،فروٹ،سبزی، گوشت،چکن،بیسن ،دالیں ،دودھ دہی سیمت تمام اشیاء کی پرائس چیک کریں زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کو جرمانے کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے حوالے سے سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نےکہاکہ مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا لحمہ بہ لمحہ جائزہ لیں ۔شہریوں کی جیبوں پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف شہریوں کو ماہ رمضان المبارک میں اشیاء خورد ونوش کی مقرر کردہ قیمتوں پر دستیابی کے لیے بہت سنجیدہ ہے، پنجاب میں تمام اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جارہا ہے اس ضمن میں کسی بھی افسر یا اہلکار کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور اشیاء خورد ونوش مقرر کردہ نرخوں سے یقینی بنائیں علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب کو اربن مینیجر سوشیو اکنامک کاشف رندھاوانے بتایا کہ ابتک 25818وزیر اعلی ا پنجاب رمضان نگہبان راشن کارڈ موصول ہوئے ہیں جسمیں 22283 تقسیم کیے جا چُکے ہیں باقی 3535 نگہبان راشن کارڈز کی تقسیم کا عمل جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے رمضان نگہبان راشن کارڈز کی تقسیم کا عمل جلد مکمل کرنے کے احکامات صادر کیے۔