November 17, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ترقی کا نیا باب: 76 والا روڈ کی تعمیر کا باضابطہ آغاز۔ہارون آباد

Screenshot_2026-03-04_182809

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ترقی کا نیا باب: 76 والا روڈ کی تعمیر کا باضابطہ آغاز۔ہارون آباد میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیز ہو گیا۔ تعمیرات کے بادشاہ سمجھے جانے والے چوہدری اعجاز الحق (رکن قومی اسمبلی) اور چوہدری غلام مرتضیٰ (رکن صوبائی اسمبلی) نے پاکستان مسلم لیگ ضیا کی قیادت میں، جبکہ وائٹل گروپ آف کمپنیز کی خصوصی کاوش اور تعاون سے سینکڑوں دیہاتوں کو ملانے والے مشہور 76 والا روڈ کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔یہ شاہراہ طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس کے باعث اہلِ علاقہ، خصوصاً کسانوں، طلبہ اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ بارشوں کے دنوں میں آمدورفت تقریباً معطل ہو جاتی تھی اور زرعی اجناس کو منڈیوں تک پہنچانا ایک بڑا مسئلہ بن جاتا تھا۔ اب سڑک کی تعمیر شروع ہونے سے نہ صرف سفری سہولیات بہتر ہوں گی بلکہ مقامی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 76 والا روڈ علاقے کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کی تعمیر سے دیہی آبادی کو شہروں سے براہِ راست اور محفوظ رابطہ میسر آئے گا، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور کاروباری مراکز تک رسائی آسان ہو گی اور ٹریفک حادثات میں بھی کمی آئے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ عوامی خدمت ان کا مشن ہے اور ہارون آباد کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ منصوبہ معیاری میٹریل اور تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام جلد از جلد اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔شہریوں نے اس اہم ترقیاتی منصوبے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری اعجاز الحق اور چوہدری غلام مرتضیٰ کے حق میں دعائیں کیں اور امید ظاہر کی کہ ہارون آباد میں ترقی کا یہ سفر آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔