November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)سکھر بیراج گیٹ نمبر 47کفر ڈیم کا اسٹیل بند

IMG-20260305-WA0321

سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)سکھر بیراج گیٹ نمبر 47کفر ڈیم کا اسٹیل بند تیز ہواﺅں کیساتھ گر گیا ، بھاری مشینری بھی پانی میں بہہ گئی ، انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ، گیٹ تبدیل کرنے کے کام میں خلل ، ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا کام شروع ، آبپاشی زرائع کے مطابق ایشیا کے سب سے بڑے نہری نظام سکھر بیراج کے گیٹ نمبر 47 کے سامنے واقع کفار ڈیم کا سٹیل بند دریائے سندھ کے تیز ہواو¿ں کے باعث ٹوٹ گیا،اور پانی میں کھڑی بھاری مشینری بھی بہہ گئی،زرائع کے مطابق حادثے کے بعد کفر ڈیم میں پندرہ فٹ پانی رہ گیا ہے ،اطلاعات کے مطابق چینی کمپنی کی جانب سے ملنے والے گیٹس کو تبدیل کرنے کا کام تیزی سے جاری تھا کہ گیٹ نمبر 47 کے سامنے تعمیر ہونے والا کفر ڈیم کا سٹیل بند دریا کے تیز ہواو¿ں کے باعث گر گیا اور بھاری مشینری بھی پانی کے بہاو¿ میں بہہ گئی،ذرائع کے مطابق رواں سال 28 گیٹ تبدیل کیے جانے تھے جن میں سے دو گیٹوں کی تبدیلی کا کام رات گئے جاری تھا،تیز چلنے والی ہواﺅں کے سبب سٹیل ڈیم اور کھڑی مشینری بہہ گئی، واقعہ کے بعد انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے اور انہوں نے کام کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوںپر کام شروع کر دیا ہے ۔