سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز ) اے ایس پی سٹی کیپٹن (ریٹائرڈ) صہیب امین
سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز ) اے ایس پی سٹی کیپٹن (ریٹائرڈ) صہیب امین کی درخواست پر، آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن کی خصوصی ہدایت، صدر نعیم بدر قریشی اور پان منڈی سکھر کے صدر مہتاب شمسی کی مشاورت سے پان منڈی سکھر میں پولیس چیک پوسٹ قائم کر دی گئی۔ اس چیک پوسٹ کا افتتاح اے ایس پی سکھر سٹی (ریٹائرڈ) کیپٹن صہیب امین نے پان منڈی پہنچ کر کیا، جہاں پان منڈی کے صدر مہتاب شمسی اور پان منڈی کے عہدیداران و ممبران نے بھرپور شرکت کی اور سندھ پولیس کو یہ تحفہ پیش کیا۔ اس چیک پوسٹ کے قیام سے نہ صرف پان منڈی بلکہ اس سے منسلک 4 بڑے بازاروں — کریانہ پنسار بازار، تمباکو بازار، اناج بازار اور فروٹ مارکیٹ وکٹوریہ مارکیٹ — میں سیکیورٹی مزید مستحکم ہو جائے گی۔ اس موقع پر آل سکھر اسمال ٹریڈرز کے عہدیداران اور ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی، جن میں سرپرست اعلیٰ مولانا عثمان فیضی، سینیئر نائب صدر فیاض خان، وائس پریذیڈنٹ عبدالرشید بندھانی، جنرل سیکرٹری جنید شیخ، فنانس سیکرٹری عرفان قریشی، تمباکو بازار کے صدر انس قریشی، ڈھک روڈ ایسوسی ایشن کے صدر احمد علی سومرو، پان منڈی کے صدر مہتاب شمسی اور دیگر ممبران شامل تھے، جنہوں نے اے ایس پی کا والہانہ استقبال کیا۔ اے ایس پی سٹی نے آل سکھر اسمال ٹریڈرز کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آل سکھر اسمال ٹریڈرز کے ممبران ہمیشہ مثبت اور تعمیری سوچ رکھتے ہیں اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں، اور یہ چیک پوسٹ صرف رمضان المبارک تک محدود نہیں ہے بلکہ مستقل بنیادوں پر صبح و شام دو پولیس اہلکار تعینات رہیں گے، جس سے پورے علاقے میں سیکیورٹی بہتر ہوگی۔ اس موقع پر مولانا عثمان فیضی نے عالم اسلام، ملک و قوم کی سلامتی اور خاص طور پر شہر سکھر کی ترقی کے لیے دعا کی، ساتھ ہی انہوں نے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ تقریب کے اختتام پر اے ایس پی سٹی نے آل سکھر اسمال ٹریڈرز کے جنرل سیکریٹری جنید شیخ و ممبران کے ہمراہ پان منڈی سے منسلک بازاروں بالخصوص ڈھک روڈ اور نمک بازار کا دورہ کیا اور تاجروں سے سیکیورٹی کے حوالے سے تجاویز لیں۔ واضح رہے کہ حاجی محمد ہارون میمن کا ہمیشہ سے تاجر برادری کی فلاح و بہبود، ترقی و حفاظت کے لیے اداروں کے ساتھ تعاون کا نظریہ رہا ہے، اور آج ان کی ٹیم اسی مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔