November 17, 2026

سکھر( بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز )میئر سکھر و ترجمان حکومت سندھ

IMG-20260305-WA0314

سکھر( بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز )میئر سکھر و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی ہدایات اور شہریوں کے مسلسل مطالبات کے پیشِ نظر شہر میں آوارہ کتوں اور سگ گزیدگی کے واقعات کی مکمل روک تھام کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈاگ کلنگ مہم کو مو¿ثر بنانے کے لیے خصوصی پوائزن بیرونِ ملک سے منگوایا گیا ہے، جسے آج میونسپل کمشنر پیر واحد بخش نے انچارج ڈاگ کلنگ دانش قریشی اور ہیلتھ برانچ کے متعلقہ افسران کے حوالے کیا۔ مذکورہ پوائزن ہری پور کے کنٹریکٹر کے ذریعے جرمنی سے امپورٹ کیا گیا، جس کی ترسیل کے دوران انتظامی اور تکنیکی مراحل کے باعث کچھ تاخیر پیش آئی، جس پر ادارہ شہریوں سے معذرت خواہ ہے۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر پیر واحد بخش نے متعلقہ عملے کو ہدایت جاری کی کہ فوری طور پر فیلڈ میں متحرک ہو کر حساس اور نشاندہی شدہ علاقوں میں کارروائی تیز کی جائے، شہری شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ جمع کرائی جائے، جبکہ ہیلتھ برانچ کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ مہم کے دوران حفاظتی اقدامات، شفافیت اور انسانی صحت کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہر میں آوارہ کتوں کے مسئلے پر مو¿ثر اور پائیدار قابو پایا جا سکے۔