بیو رو چیف و ہا ڑ ی معذور کوٹہ پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف راشد مسعود کی سٹی پریس کلب میں پریس کانفرنس
.بیو رو چیف و ہا ڑ ی معذور کوٹہ پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف راشد مسعود کی سٹی پریس کلب میں پریس کانفرنس
معذور شہری راشد مسعود نے سٹی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع وہاڑی میں سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کے لیے مقررہ تین فیصد کوٹہ پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے معذور افراد کے لیے تین فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے مگر ضلع وہاڑی میں کافی عرصے سے اس پر عمل نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے معذور افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
راشد مسعود نے کہا کہ معذور افراد بھی معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور انہیں روزگار کے مساوی مواقع ملنے چاہئیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری اداروں میں معذور کوٹہ پر بھرتیوں کو یقینی بنایا جائے تاکہ معذور افراد باعزت طریقے سے اپنی زندگی گزار سکیں۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی، کمشنر ملتان، چیف سیکرٹری پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعظم میاں شہباز شریف سے اپیل کی کہ ضلع وہاڑی میں معذور افراد کے لیے مقررہ تین فیصد کوٹہ پر فوری عملدرآمد کروایا جائے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو واضح ہدایات جاری کی جائیں۔
راشد مسعود کا کہنا تھا کہ اگر اس مسئلے پر فوری توجہ نہ دی گئی تو معذور افراد احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ معذور افراد کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور انہیں روزگار کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔