حافظ اباد(سیدظہیرعباس شاہ) وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او فیصل گلزار کی زیر قیادت تھانہ سٹی پولیس منشیات فروش کے خلاف کریک ڈاون زمان عرف مانا منشیات فروش گرفتار
حافظ اباد(سیدظہیرعباس شاہ) وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او فیصل گلزار کی زیر قیادت تھانہ سٹی پولیس منشیات فروش کے خلاف کریک ڈاون زمان عرف مانا منشیات فروش گرفتار
حافظ اباد بدنام زمانہ منشیات فروش زمان عرف مانا سکنہ محلہ کشمیر نگر گرفتار، 1210 گرام چرس برآمد۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق حافظ اباد سٹی کو ڈرگ فری بنانے کا سلسلہ جاری انچارج چوکی اے ڈویژن رائے گلزار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہے یہ لوگ کسی رعایت کے قابل نہیں انشاءاللہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر فیصل گلزار اور ڈی ایس پی صدر سرکل رانا جمیل قیصر ایس ایچ او سہیل اشرف کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی
سٹی پولیس منشیات کے خاتمہ کیلئے دن رات کوشاں ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی سہیل اشرف کا کہنا تھا منشیات فروش زمانہ عرف مانا کافی عرصے سے منشیات فروشی کر رہا تھا اور شہر کے دوسرے محلوں میں جا کر منشیات کی ڈلیوری دیتا تھا ایس ایچ او سٹی سہیل اشرف کا مزید کہنا تھا منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹولیرنس ۔کیونکہ منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والے معاشرے میں ناسور کی طرح ھیں