خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)نورپورتھل کے تاریخی عرس،میلہ بابا سیدن شاہ بخاری کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاریخی میلہ کی تین روزہ تقریبات کل21 ستمبر سے 23 ستمبر تک جاری رہیں گی. تقریب کا باقاعدہ آغاز دربار پر چادر پوشی سے کیا جائے گا
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)نورپورتھل کے تاریخی عرس،میلہ بابا سیدن شاہ بخاری کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاریخی میلہ کی تین روزہ تقریبات کل21 ستمبر سے 23 ستمبر تک جاری رہیں گی. تقریب کا باقاعدہ آغاز دربار پر چادر پوشی سے کیا جائے گا ۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے میڈیا بتایا کہ کئی صدیوں سے جاری روایتی عرس میلہ بابا سیدن شاہ بخاری کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ عرس میں آنے والے زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں ۔تین روزہ عرس میلہ کی تقریبات میں پنجاب کی سب سے بڑی اونٹ منڈی بھی لگ چکی ہے اس کے ساتھ ساتھ نیزہ بازی،کبڈی کے مقابلہ جات بھی منعقد ہوں گے جب کہ بچوں کے لیے سرکس،جھولے،چڑیا گھر سمیت دیگر تفریحی اشیاء بھی میلے کا حصہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عرس میلہ کی تین روزہ تقریبات میں رکن قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور،رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان،ممبر پنجاب اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ، ایم پی اے ملک محمد آصف بھا،ءڈپٹی کمشنر خوشاب سروس فاطمہ شیرازی،ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم اور دیگر ضلعی افسران بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے ۔میلے کے تمام تر انتظامات کی نگرانی کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ جس کے سربراہ اسسٹنٹ کمشنر خود ہوں گے۔