November 17, 2026

امریکی سینیٹ میں ایران پر حملوں کیلئے کانگریس سے منظوری لینےکی قرارداد مسترد۔

IMG-20260305-WA0212

امریکی سینیٹ میں ایران پر حملوں کیلئے کانگریس سے منظوری لینےکی قرارداد مسترد۔

یاد رہے کہ 100 رکنی سینیٹ میں قرارداد 47 کے مقابلے میں 52 ووٹوں سے مسترد کی گئی۔

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی سینیٹ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر حملے روکنے کےلیے صدر ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی قرار داد مستردکردی۔100 رکنی سینیٹ میں قرارداد 47 کے مقابلے 52 ووٹوں سے مستردکی گئی۔ سینیٹرز کی اکثریت نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی کی حمایت کی۔ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز دونوں پارٹیوں کے سینیٹرز کی جانب سے پیش قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران پر فضائی حملے روکے جائیں اور ان حملوں کیلیے کانگریس سے منظوری لی جائے۔امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کی اکثریت ہے، ری پبلکنز کے 53 اور حزب اختلاف ڈیموکریٹس کی 45 نشستیں ہیں۔ 2 آزاد امیدوار ڈیموکریٹس کے حق میں ہیں۔