November 17, 2026

ایران میں فی الحال امریکی زمینی افواج داخل کرنے کا ارادہ نہیں۔وائٹ ہاؤس

IMG-20260305-WA0213

ایران میں فی الحال امریکی زمینی افواج داخل کرنے کا ارادہ نہیں۔وائٹ ہاؤس

اسپین امریکی فوج کے ساتھ تعاون کیلئے رضامند ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کی پریس بریفنگ

واشنگٹن(نمائندہ فضل خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہاکہ فی الحال ایران میں امریکی زمینی افواج داخل کرنے کاارادہ نہیں۔پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران 47 برس سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرہ بنا ہواہے، امریکی عوام جانتے ہیں کہ یہ ایک باغی اور دہشت گرد ریاست ہے۔کیرولین لیوٹ نے کہا امریکی صدرسمجھتے ہیں کہ ایران جنگ پر انہیں امریکیوں کی حمایت حاصل ہے۔ترجمان نے کہاکہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرزکےتحفظ کیلیے اقدامات کررہےہیں۔ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ایران میں فوجی کارروائی کے بعد امریکا کے ایران میں کردار سے متعلق صدرٹرمپ اپنے مشیروں سے مشاورت کررہے ہیں۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسپین امریکی فوج کےساتھ تعاون کے لیے رضامندہے۔