November 17, 2026

روس یورپ کو گیس سپلائی روکنے پر غور کرسکتا ہے۔پیوٹن

IMG-20260305-WA0211

روس یورپ کو گیس سپلائی روکنے پر غور کرسکتا ہے۔پیوٹن

روس گیس اور تیل پر پابندیاں لگیں تو روس کیلئے دیگر منڈیوں کا رخ کرنا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔روسی صدر

روس(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روس یورپ کو گیس سپلائی روکنے پر غور کرسکتا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین روسی گیس اور ایل این جی پر پابندی لگانا چاہتی ہے۔پیوٹن نے کہا کہ روسی گیس اور تیل پر پابندیاں لگیں تو روس کے لیے دیگر منڈیوں کا رخ کرنا فائدہ مند ہوسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی توانائی پر یورپ کا انحصار کم ہونے پر ماسکو چین سمیت دیگر منڈیوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔