*لاہور میں منشیات کیس پر سوالات، بیرونِ ملک جانے والا شہری مقدمہ میں نامزد 2 لاکھ روپے رشوت وصول
*لاہور میں منشیات کیس پر سوالات، بیرونِ ملک جانے والا شہری مقدمہ میں نامزد 2 لاکھ روپے رشوت وصول کرنے کے بعد بھی چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن تنویر عباس Si نے جھوٹی Fir دے دی*
لاہور: تھانہ شمالی چھاؤنی لاہور کینٹ میں درج ایف آئی آر نمبر 3560/25 بجرم 9(c)/2/4 انسدادِ منشیات ایکٹ نے ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے۔ مقدمہ میں محمد جمیل ولد محمد لطیف کو 150 گرام آئس کی جھوٹی برآمدگی کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم کا موقف ہے کہ چوکی گلدشت پولیس کے انچارج نے 2 لاکھ روپے رشوت لے کر جھوٹی Fir دے دی وہ کسی بھی منشیات کیس میں سابقہ ریکارڈ یافتہ نہیں اور اس کے خلاف مقدمہ ذاتی دشمنی کی بنیاد پر درج کروایا گیا۔ محمد جمیل کے مطابق جھوٹی برآمدگی حقائق کے منافی ہے اور اس کا مقصد انہیں بیرونِ ملک جانے سے روکنا ہے۔
دوسری جانب پولیس مؤقف اختیار کرتی ہے کہ کارروائی قانون کے مطابق کی گئی اور برآمدگی قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ظاہر کی گئی۔
اہم بات یہ ہے کہ محمد جمیل کے قریبی اہل خانہ امریکہ منتقل ہو چکے ہیں جبکہ ان کے اپنے اور ان کی فیملی کے امریکی ویزے بھی منظور شدہ بتائے جاتے ہیں۔ اس صورتحال میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آیا مقدمہ کی مکمل غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوئیں یا نہیں۔