سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ڈویژنل امن
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں آر پی او سرگودھا رینج شہزاد آصف خان، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔ ایران اور افغانستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر اور آر پی او نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ اتحاد، رواداری اور برداشت کا پیغام عام کریں اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں سے عوام کو آگاہ رکھیں۔ یوم حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر نظم و ضبط برقرار رکھنے اور قانون کی پاسداری کی ہدایت بھی کی گئی۔اہل تشیع رہنماؤں نے یقین دہانی کرائی کہ تمام پروگرام پرامن ہوں گے اور انتظامیہ سے مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور افواج پاکستان کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔