November 17, 2026

بیو رو چیف و ہا ڑ ی میلسی میں معروف نعت خواں کے گھر رات گئے پولیس چھاپہ، اہلِ خانہ میں خوف و ہراس — “غلط فہمی” کا مؤقف سامنے آگیا

Screenshot_2026-03-04_182809

بیو رو چیف و ہا ڑ ی میلسی میں معروف نعت خواں کے گھر رات گئے پولیس چھاپہ، اہلِ خانہ میں خوف و ہراس — “غلط فہمی” کا مؤقف سامنے آگیا
:
میلسی کے معروف نعت خواں ماسٹر شبیر احمد سعیدی کے گھر رات تقریباً ڈیڑھ بجے پولیس کی بھاری نفری نے مبینہ طور پر دیوار پھلانگ کر داخل ہو کر تلاشی لی، جس سے اہلِ خانہ شدید خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق تقریباً 15 پولیس اہلکار اچانک گھر میں داخل ہوئے، کمروں کی تلاشی لی اور شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات چیک کیں۔ تاہم کسی قسم کی غیر قانونی چیز برآمد نہ ہونے پر پولیس واپس چلی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی مبینہ طور پر شیخ مسعود ظہیر (جنرل سیکرٹری، پاکستان پیپلز پارٹی میلسی) کے بہنوئی کی گرفتاری کی غرض سے کی گئی تھی، مگر بعد ازاں پولیس کی جانب سے “غلط فہمی” قرار دے دیا گیا۔
اہلِ خانہ کا مؤقف ہے کہ اگر کوئی قانونی کارروائی درکار تھی تو قانون کے تقاضوں کے مطابق دروازہ کھٹکھٹا کر، وارنٹ کے ساتھ اور مناسب طریقہ کار اختیار کیا جانا چاہیے تھا۔ رات کے پہر دیوار پھلانگ کر داخل ہونے سے خواتین اور بچوں میں شدید خوف پیدا ہوا، جو کسی بھی مہذب معاشرے میں تشویشناک امر ہے۔
شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف انکوائری کی جائے اور اگر غلطی ہوئی ہے تو ذمہ داروں کا تعین کر کے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے، تاکہ قانون کی عملداری بھی برقرار رہے اور شہریوں کی عزت و حرمت بھی محفوظ رہے۔
سوال یہ ہے کہ اگر واقعی “غلط فہمی” تھی تو اس کا ازالہ کون کرے گا؟ کیا شریف اور باعزت شہریوں کے گھروں پر یوں دھاوا بول دینا معمول بن چکا ہے؟ اہلِ میلسی نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔