لے او یار حوالے رب دے ’اپنی حفاظت آپ کے سپرد، باقی سب اللہ کے بھروسے
لے او یار حوالے رب دے
’اپنی حفاظت آپ کے سپرد، باقی سب اللہ کے بھروسے!‘
ل جب سپر پاور کے پاس آپ کے لیے “دعاؤں” کے سوا کچھ نہ بچے، تو سمجھ لیں کہ حالات واقعی نازک ہیں۔
امریکی سفارت خانے کی تازہ ترین “ہدایت” نے جہاں دنیا کو حیران کیا، وہیں یہ سوال بھی اٹھا دیا ہے کہ کیا اب طاقتور ترین پاسپورٹ کی گارنٹی بھی ایکسپائر ہو چکی ہے؟ جس ملک کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ اپنے ایک شہری کی خاطر پوری دنیا ہلا دیتا ہے، آج وہی اپنے شہریوں سے کہہ رہا ہے کہ: “بھئی! ہم حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتے، اپنا بندوبست خود دیکھ لیں۔”
یہ بیان کسی لطیفے سے کم نہیں کہ جس ملک کی سرپرستی میں سب کچھ ہو رہا ہو، وہی اپنے لوگوں کو ’بے یار و مددگار‘ چھوڑنے کا اعلان کر دے۔ اسے ڈپلومیسی کہیں یا “ہاتھ کھڑے کرنا”، لیکن ایک بات طے ہے کہ اب دنیا میں کہیں بھی “محفوظ” ہونے کا وہ پرانا تصور ختم ہو رہا ہے۔