November 17, 2026

کراچی ضلع کورنگی میں مبینہ پولیس گردی اور لینڈ مافیا کے خلاف دیہاتیوں کا احتجاج

IMG-20260304-WA0134

کراچی ضلع کورنگی میں مبینہ پولیس گردی اور لینڈ مافیا کے خلاف دیہاتیوں کا احتجاج

کراچی: ضلع کورنگی کے علاقے باغی کورنگی حاجی عرفانی احمد گاؤں میں رات دیر سے مبینہ پولیس گردی اور لینڈ مافیا کی کارروائیوں کے خلاف رہائشیوں نے شدید احتجاج کیا۔

متاثرہ دیہاتیوں کے مطابق عوامی کالونی تھانے کے ایس ایچ او عدنان بخاری اور کورنگی پریس کلب کے صدر صفدر آرائیں نے لینڈ مافیا کے الطاف انڑو، قادر عرفانی، میر حسن بروہی، نظر مگسی، رفیق جمالی، ریاض سومرو اور کچھ پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر رات دیر سے علاقے میں چھاپہ مارا اور غریب لوگوں کے گھروں پر کارروائی کی۔ ان کا الزام ہے کہ گھروں کو آگ لگائی گئی، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا اور علاقے میں خوف و ہراس پیدا کیا گیا۔

دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کئی افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں افتخار علی پتافی، منظور منگی، فیصل احمد، ماجد انصاری، مشتاق انصاری اور عبدالرحیم انصاری شامل ہیں۔ غلام علی پتافی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افتخار علی پتافی کی عمر صرف 13 سال ہے اور اس کی گرفتاری سراسر زیادتی ہے۔

رہائشیوں نے مزید الزام لگایا کہ مبینہ لینڈ مافیا کے کچھ بااثر افراد پولیس کے ساتھ مل کر غریب اور مسکینوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی کورنگی، آئی جی سندھ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، بےگناہ لوگوں کو فوری رہا کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔