November 17, 2026

میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے پولیس خدمت مرکز پولیس لائنز اور ٹریفک لائسنسنگ برانچ کا دورہ کیا۔

IMG-20260304-WA0133

میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے پولیس خدمت مرکز پولیس لائنز اور ٹریفک لائسنسنگ برانچ کا دورہ کیا۔
دورانِ وزٹ ڈی پی او نے پولیس خدمت مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات، درخواستوں کے اندراج، کریکٹر سرٹیفکیٹ، لرنر و ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء سمیت دیگر سروسز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سائلین سے ملاقات کی، ان کے مسائل دریافت کیے اور موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو بروقت، شفاف اور باوقار سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
ٹریفک لائسنسنگ برانچ کے دورے کے موقع پر ڈی پی او نے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے طریقہ کار، بائیومیٹرک سسٹم، ریکارڈ کیپنگ اور سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ میرٹ، شفافیت اور قانون کی مکمل پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔
ڈی پی او وقار عظیم کھرل نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز عوام کو ایک ہی چھت تلے جدید اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے قائم کیے گئے ہیں، لہٰذا سروس ڈیلیوری کے معیار میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران و اہلکاروں کو تاکید کی کہ خوش اخلاقی، صبر اور پیشہ ورانہ انداز کو اپنا شعار بنائیں۔
آخر میں ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ سروس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر مانیٹرنگ نظام کو فعال رکھا جائے۔