سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوب گیا، عملے کو بچانے کی کوششیں جاری
سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوب گیا، عملے کو بچانے کی کوششیں جاری
اب تک جہاز سے 30 زخمی سیلرز کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ جہاز پر کل 180 افراد سوار ہیں.سری لنکن وزیر خارجہ
کولمبو(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سری لنکا کے ساحل کے قریب ایک ایرانی بحریہ کا جنگی جہاز ڈوب گیا جبکہ جہاز کے عملے کو بچانے کی کوشش جاری ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی جہاز امریکی فوج کے حملے کا نشانہ بنا۔امریکی حکام کے مطابق ایرانی بحریہ کے جنگی جہاز کو امریکی آبدوز نے نشانہ بنایا۔ایرانی جنگی جہاز بھارت میں جنگی مشقیں مکمل کرنے کے بعد ایران واپس لوٹ رہا تھا جسے سری لنکا کے قریب نشانہ بنایا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی جہاز آئرس ڈینا (IRIS Dena) کے ڈوبنے کی اطلاع پر اس کے عملے کو ریسکیو کرنے کے لیے سری لنکن بحریہ کو روانہ کیا گیا۔سری لنکن وزیر خارجہ کے مطابق اب تک جہاز سے 30 زخمی سیلرز کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ جہاز پر کل 180 افراد سوار ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور عملے کے دیگر ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک سری لنکن اپوزیشن رہنما نے سوال پوچھا کہ آیا جہاز کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر جاری حملوں کے حصے کے طور پر نشانہ بنایا گیا تھا؟ تاہم حکومت نے اس سلسلے میں اب تک کوئی جواب نہیں دیا۔