سکھر(بیورورپورٹ)محکمہ صحت و فوڈ ڈپارٹمنٹ کی پرسرار خاموشی ، شہر سکھر میں کیمیکل شدہ دودھ
سکھر(بیورورپورٹ)محکمہ صحت و فوڈ ڈپارٹمنٹ کی پرسرار خاموشی ، شہر سکھر میں کیمیکل شدہ دودھ کی فروخت،بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیاشہری و سماجی حلقوں میں تشویش ، بالا حکام سمیت متعلقہ محکموں سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت و فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی مجرمانہ و پرسرار خاموشی کے باعث شہر سکھر میں کھلے عام کمیل شدہ دود ھ کی فروخت نے شہریوں کو صحت کے حوالے سے پیدا ہونے والے سنگین خطرات سے دوچار کر رکھا ہے ، شہر کے اہم و مختلف رہائشی و کاروباری علاقوں بیراج روڈ، گھنٹہ گھر چوک، شالیمار، پرانہ سکھر ،تھلہ، نواں گوٹھ، شکارپور پھاٹک، پاکولا چوک اور دیگر مقامات پر مضر صحت اور کیمیکل شدہ دودھ کی کھلے عام فروخت ہو رہی ہے، مقامی ذرائع کے مطابق، دودھ میں کیمیکل اور دیگر مضر اجزاءکی آمیزش کی جا رہی ہے تاکہ اس کی مدتِ ذخیرہ بڑھائی جا سکے اور فوری طور پر فروخت کی جا سکے۔ مگر اس کی قیمت انسانی صحت پر پڑنے والے اثرات سے کہیں زیادہ ہے،جبکہ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دودھ کا استعمال گردوں کی بیماری، پیٹ کے درد، ہیضہ، اور دیگر معدے کی مشکلات کا باعث بن سکتا ہے، جو شہریوں کی زندگیوں کے لیے سنگین نتائج پیدا کرتا ہے ، سکھر شہر میں محکمہ صحت اور فوڈ کنٹرول اتھارٹی کا دفتر موجود ہونے کے باوجود اس مضر صحت دودھ کے کاروبار کے خلاف کوئی مو¿ثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے زرائع کے مطابق سکھر فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی لیبارٹری بھی فعال ہونے کے باوجود دودھ میں کیمیکل کی ملاوٹ کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں پھر بھی متعلقہ ادارہ اس سنگین مسئلے پر مکمل خاموشی سوالیہ نشان ہے ، شہری و سماجی حلقوں نے اس حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دودھ نہ صرف شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہے، بلکہ اس سے مختلف مہلک بیماریوں کا پھیلنا بھی ممکن ہو چکا ہے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ دودھ نہ صرف صحت کے لیے خطرناک ہے، بلکہ یہ پوری کمیونٹی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا رہا ہے۔ گردے کی بیماریوں میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ بچوں اور بزرگوں میں پیٹ کے درد اور دیگر معدے کے مسائل بڑھ رہے ہیںانہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سکھر کی فوڈ کنٹرول اتھارٹی سمیت دیگر بالا حکام اس کا نوٹس لیں اور فوری طور پر اس مضر دودھ کے کاروبار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے شہریوں کو صحت کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔