November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن 6 مارچ بروز جمعہ سکھر میں

Screenshot_2026-03-04_182809

سکھر (بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن 6 مارچ بروز جمعہ سکھر میں منعقدہ افطار پارٹی میں خطاب کریں گے، امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ کے جاری بیان کے مطابق رمضان المبارک کا حصول اور برکتوں والا ماہِ عظیم الشان، ہم سب پر سایہ فگن ہے۔ اس ماہِ مبارک کو نزولِ قرآن کا اعزاز بھی حاصل ہے اور اسی ماہِ مبارک میں یومِ بدر کا عظیم الشان معرکہ بھی وقوع پذیر ہوا۔ اس ماہِ مبارک کی مناسبت سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن 6 مارچ بروز جمعہ سکھر میں منعقدہ افطار پارٹی میں خطاب کریں گے، امیر ضلع کیمطابق جماعت اسلامی سکھر کیجانب سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی سکھر آمد کے موقع پر 16 رمضان المبارک، 06 مارچ ، بروز جمعہ ریلوے آفیسرز کلب سکھر میں شام 5:30 بجے “ایک افطار ، حافظ نعیم الرحمن کیساتھ پروگرام منعقدہ ھوگا جس کے مہمانِ خصوصی حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان ہونگے۔