سکھر(بیورورپورٹ) ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پہ سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث
سکھر(بیورورپورٹ) ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پہ سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری، 02 ملزمان گرفتار منشیات برآمد ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سی سیکشن احمد علی شر کی حدود میں دوران اسنیپ چیکنگ کامیاب کارروائی، منشیات سپلائر کو چرس سمیت گرفتار کرلیاگرفتار ملزم ضمیر حسین میرانی کے قبضے سے 1250 گرام منشیات چرس کو برآمد کیا گیا،ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ روہڑی کی حدود میں کامیاب کارروائی، منشیات چرس سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم علی مراد کے قبضے سے 1210 گرام منشیات چرس کو برآمد کیا گیاملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس ٹیم کی بہترین کاروائیوں پر شاباش اور کاروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔