نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)سندہ حکومت کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے بین الااقوامی شہرت
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)سندہ حکومت کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے بین الااقوامی شہرت یافتہ منصوبے کو سافکو کے بدعنوان افسران اور عملے نے کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے،اور جائز اور ناجائز کیس پاس کرکے دونوں ہاتھوں سے مال کمانے میں مصروف ہیں،سندہ حکومت کی جانب سے سندہ بھر میں 20لاکھ سیلاب اور بارش متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لئے SPHFنامی ادارہ قائم کیا گیا،وفاقی حکومت کی جانب سے متاثرین کے گئے سروے میں ہزاروں جعلی اور بوگس نام شامل کئے گئے SPHFنے مختلف این جی اوز کی خدمات حاصل کرکے متاثرین کا سروے کرایا،ذرائع کے مطابق سافکو افسران اور عملے نے یہاں سے ہی کرپشن کا آغاز کیا،اور رشوت اور اپنا نوازی پالیسی کے تحت متاثرین سے زیادہ دیگر افراد کو متاثرین ظاہر کیا گیا،ذرائع کے مطابق سیلاب متاثرین کی امداد کی آڑ میں کی جانے والی کرپشن ایک ایسا اسکینڈل ہے جسکی اگر نیب اور ایف آئی اے سے تحقیقات کرائی جائے تو اربوں روے کی کرپشن سامنے آئے گی،ذرائع کے مطابق ضلع نوشہروفیروز اور ضلع شہید بینظیر آباد میں سب سے ذیادہ کرپشن کی گئی،اور اس میں سافکو کے ساتھ ساتھ بینکوں کے افسران نے بھی مال کمایا،ذرائع کے مطابق سندہ حکومت کی واضح ہدایات کے باوجود سافکو بھریا روڈ تحصیل آفس کی جانب سے درجنوں سیلاب اور بارش متاثرین کے کیس زمین اور مکان کے مالکانہ حقوق نہ ہونے کا بہانہ بناکر روک دیئے گئے ہیں،جسکے سبب یہ متاثرین امدادی رقم سے محروم ہیں اور اپنے گھر کی تعمیر کرنے سے قاصر ہیں،بتایا جاتا ہے کہ سافکو بھریا کی جانب سے متاثرین کے سروے کے دوران مبینہ نااہلی کا مظاہرہ کیا گیا،اور جن متاثرین کے پاس مکان اور زمین کے دستاویزات تھے،ان کے کیس بھی لینڈ اشو میں درج کردیئے گئے،جسکی وجہ سے متاثرین سخت پریشان ہیں،بتایا جاتا ہے کہ SPHFکے اس پروگرام کو سافکو کے بعض بدعنوان افسران بدنام کررہے ہیں،اور متاثرین کو بلاجواز پریشان کیا جارہا ہے،جسکے سبب سندہ حکومت کے اس منصوبہ سے متاثرین مکمل طور پر مستفید نہیں ہورہے ہیں ضلع شہید بینظیر آباد کی تحصیل دوڑ میں سافکو افسران کی من مانیوں اور اپنا نوازی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے،سندہ حکومت کے عوامی بہبود کے مختلف منصوبوں سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر اور واش پروجیکٹ کو کمائی کا ذریعہ بنالیا گیا ہے،غریب متاثرین دربدر کی ٹھو کریں کھا رہے ہیں اور سافکو افسران لاکھوں پتی ہورہے ہیں،SPHFکی جانب سے شہید بینظیر آباد ضلع میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیزکو صحت و صفائی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے واش پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے،اور اس سلسلے میں SAFCOسپورٹ فاؤنڈیشن کی خدمات حاصل کی گئی ہیں،سماجی کارکن ریاض احمد کمبوہ نے الزام عائد کیا کہ سافکو دوڑ کی جانب سے انکے گوٹھ نظیر احمد کمبوہ کو نظر انداز کیا جارہا ہے،اس سلسلے میں سافکو دوڑ کے منیجر لیاقت علی تالپر سے کئی بار رابطہ کیا گیا،مگر انہوں نے ہر بار مختلف بہانے بناکر ٹال دیا،انکے گوٹھ میں سو سے زائد گھر ہیں،اور بارش اور سیلاب میں انکا گوٹھ شدید متاثر ہوا،انکے گوٹھ میں پینے کے صاف پانی،صحت و صفائی اورڈرینج سسٹم نہیں ہے،اور حفظان صحت کی کوئی سہولت نہیں ہے۔سافکو دوڑ کی جانب سے SPHFکے واش پروجیکٹ کے سلسلے میں من پسند دیہاتوں کا گھر سروے کی طرح سروے کیا جارہا ہے،اور انکے گوٹھ کو نظر انداز کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، انہوں نے پیپلز پارٹی کی اعلٰی قیادت،وزیر اعلٰی سندہ،SPHF اور سافکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈپٹی کمشنر ضلع شہید بینظیر آباد سے مطالبہ کیا کہ سافکو دوڑ کے افسران کی کرپشن کی تحقیقات کراکر ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے ضلع نوابشاہ اور ضلع نوشہروفیروز میں سیلاب متاثرین کے لئے بینکوں سے رقم حاصل کرنا انتہائی دشوار کردیا گیا ہے،متاثرین کئی کئی روز تک بینکوں کے چکر کاٹتے رہتے ہیں،اورسندہ بینک،الائیڈ بینک،نیشنل بینک اور NRSP بینک انتظامیہ مختلف بہانوں سے متاثرین کو پریشان کرتے ہیں،ذرائع کے مطابق متاثرین کو بینکوں میں فنگر پرنٹس،نام اور شناختی کارڈ نمبر میں معمولی غلطیوں کے سبب رقم کے حصول کے لئے سخت پریشانی کا سامنا ہے،اس سلسلے میں سافکو کی جانب سے فنگر پرنٹس اور غلطیاں درست کرنے کے لئے بینکوں کو لیٹر ارسال کئے جاتے ہیں مگر بینک انتظامیہ ان پر عمل نہیں کررہی ہے،جبکہ اس سلسلے میں SPHF کی جانب سے بینکوں کے اعلٰی حکام کو ان مسائل کے حل کے لئے کوئی اقدامات کرنے کے لئے کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔پڈعیدن کے رہائیشی محمد اشفاق نے بتایا کہ انکادرست شناختی کارڈ نمبر 45304-2452655-1ہے۔جبکہ SPHFکی جانب سے گھر کی تعمیر کے لئے سندہ بینک نوشہروفیروز برانچ میں ارسال کردہ لسٹ میں غلط شناختی کارڈ نمبر45304-2452655-0کا اندراج ہے یعنی انکے شناختی کارڈ کے آخری نمبر 1کو0کردیا گیا ہے،جبکہ انکا۔انکے والد کا نام اورموبائل نمبر درست ہے۔اور شناختی کارڈ نمبر درست کرکے رقم فراہم کرنے کے لئے سافکو کی جانب سے24/06/2025 کوآپریشن منیجر سندہ بینک نوشہروفیروز کو لیٹر بھی ارسال کیا گیا۔مگر ماہ گزرجانے کے باوجود بینک منیجر کی جانب سے مجھے رقم نہیں دی جارہی ہے،جسکی وجہ سے وہ غریب اپنے گھر کی تعمیر کرنے سے قاصر ہیں،دوڑ کی رہائیشی فرزانہ کو بھی نیشنل بینک دوڑ برانچ میں شناختی نمبر کے آخری نمبر نمبر کے غلط ہونے پر رقم کے حصول میں پریشانی کا سامنا ہے، سندہ حکومت کے ادارے SPHFکی جانب سے سندہ بھر میں سیلاب اور بارش متاثرہ علاقوں میں واش روم اور ڈرینج سسٹم سمیت دیگرپروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے،جس میں مختلف اضلاع میں سافکو۔سرسو اور دیگر این جی اوز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں،ضلع شہید بینظیر آباد میں سافکو کی جانب سے متاثرہ گاؤں اور علاقوں کا سروے کیا جارہا ہے،ذرائع کے مطابق تحصیل دوڑ میں سافکو کی جانب سے من پسند دیہات اور علاقوں کا سروے کیا جارہا ہے،اور اس سلسلے میں پسند اور نا پسند کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،سافکو کی جانب سے سیلاب اور بارش متاثرین کے گھر سروے کی طرح اس پروجیکٹ میں بھی اپنا نواز پالیسی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،اور گھر سروے کے بعد اس پروجیکٹ کو کمائی کا ذریعہ بنالیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق سیلاب اور بارش متاثرین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے لئے سافکو اور بینک انتظامیہ کا ایک ایسا مظبوط نیٹ ورک ہے،جسکے خلاف آج تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے،اور بیچارے متاثرین لٹنے پر مجبور ہیں،جبکہSPHFاور سافکو کی جانب سے کئی حقدار متاثرین کے لینڈ کیس اور فوتی کیس حل کرنے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے،ذرائع کے مطابق متاثرین کے لئے گھر کی تعمیر بھی اس قدر دشوار کردی گئی ہے کہ متاثرین پریشانی کاشکار ہوگئے ہیں،امدادی رقم کی پہلی قسط آنے کے بعد بینکوں سے اسکا حصول انتہائی دشوار بنادیا گیا ہے،بینک منیجر،عملہ اور ایجنٹ مل کر متاثرین کو لوٹنے کا آغاز کرتے ہیں،جو متاثر تین تا پانچ ہزار روپے کمیشن دیتا ہے،اسکی بآسانی بائیو میٹرک کرکے رقم دی جاتی ہے اور جو متاثر کمیشن دینے سے انکار کرتا ہے،اسے بائیو میٹرک نہ ہونے اور کبھی بینک کا سسٹم خراب ہونے کا بہانہ کرکے واپس کردیا جاتا ہے،ذرائع کے مطابق متاثرین یہ مشکل مرحلہ طے کرکے رقم حاصل کربھی لیں تو اسکے بعدگھر کے ایک کمرے کی تعمیر کا مرحلہ آتا ہے،جسکی سافکو انجینئر کے مطابق ڈی پی سی(بنیاد)بنائی جاتی ہے،مگر اس میں بھی سافکو انجینئر کئی نقص ظاہر کرتا ہے اور پانچ تا دس ہزار روپے رشوت وصول کرکے ڈی پی سی پاس کی جاتی ہے،متاثرین کو ایک کمرے کی تعمیر کے لئے پانچ اقساط میں رقم دی جاتی ہے اور ان تمام مراحل میں بینک اور سافکو انجینئر ان سے بھاری رشوت وصول کرتے ہیں،ذرائع کے مطابقSPHFکا یہ بین الااقوامی شہرت یافتہ منصوبہ سافکو کے بدعنوان افسران اور عملے کے سبب بدنامی کا سبب بن رہا ہے،دوڑ شہر میں سافکو کے انجینئرز نے بھاری رشوت وصول کرکے ریلوے،ایریگیشن اور دیگر سرکاری اراضی پر تعمیر کئے گئے گھر بھی پاس کردیئے ہیں اور ان پر لینڈ اشو کا کوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا،سافکو دوڑ کے افسران اور عملے پر کرپشن کے الزامات عائد ہونے کے باوجود سافکو کے اعلٰی حکام نے انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے،عوامی حلقوں نے سندہ حکومت،SPHF،نیب،ایف آئی اے،اینٹی کرپشن اور سافکو حکام سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں ایک اعلٰی سطحی انکوائری کرکے ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے