سکھر میں بجلی چوری کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز
سکھر میں بجلی چوری کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز
سکھر (بیورورپورٹ) پاور ڈویژن اور سیپکو کی واضح ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے، ایکسیئن آپریشن روہڑی کاشف گلزار شیخ کی خصوصی ہدایات پر سب ڈویژن اولڈ سکھر کے ایس ڈی او سید وقار شاہ نے بجلی چوری اور نان پیمنٹ کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ڈی او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ صبح سویرے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور روزے کی حالت میں گراؤنڈ پر موجود رہ کر صورت حال کا جائزہ لیا۔کارروائی کے دوران عملے نے میٹرز کی تفصیلی جانچ پڑتال کی اور مشکوک کنکشنز کو چیک کیا۔ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے، جبکہ نادہندگان کو فوری ادائیگی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔سید وقار شاہ نے کہا کہ “واجبات کی بروقت ادائیگی ہر صارف کی ذمہ داری ہے”۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ ریکوری مہم کو مزید تیز کیا جائے اور بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔کارروائی کے دوران متعدد صارفین کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ ایس ڈی او خود فیلڈ میں موجود رہے اور تمام امور کی نگرانی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی تاکہ لائن لاسز میں کمی لائی جا سکے اور ریکوری میں بہتری آ سکے۔سیپکو حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں صارفین کو بجلی کی درست استعمال اور بروقت ادائیگی کی ترغیب دیں گی، جس سے مجموعی طور پر بجلی کی فراہمی کے نظام میں بہتری آئے گی۔ علاقے کے مکینوں نے ان کارروائیوں کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ مہم مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی۔