October 29, 2026

بہاولنگر(بیورو رپورٹ) امن و امان قائم رکھنا اولین ترجیح ہے۔اہلسنت والجماعت کے اکابرین کے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف باقی نہ رہا انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل ممبر امن کمیٹی چیئرمین مرکزی میلاد کمیٹی حضرت مولانا عبد الرسول اشرفی نے اسسٹنٹ کمشنر افس میں معززین شہر

IMG-20240920-WA0192

بہاولنگر(بیورو رپورٹ) امن و امان قائم رکھنا اولین ترجیح ہے۔اہلسنت والجماعت کے اکابرین کے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف باقی نہ رہا انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل ممبر امن کمیٹی چیئرمین مرکزی میلاد کمیٹی حضرت مولانا عبد الرسول اشرفی نے اسسٹنٹ کمشنر افس میں معززین شہر اور علماء کرام کے اہم اجلاس میں گفتگو کے دوران کیا اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر نعمان محمود رانا اور ڈی ایس پی صدر سرکل فیاض احمد سنپال، ممبر ضلعی امن کمیٹی سید امجد حسین شاہ، صدر تحریک شہری اتحاد بہاولنگر راجہ کوکب افتخار ، سید عرفان شاہ اور چوہدری شاہ سوار سمیت انتظامیہ۔ پولیس اور امن کمیٹی و مرکزی میلاد کمیٹی کے ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مولانا عبد الرسول اشرفی نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور ڈی پی او بہاولنگر کا 12 رییع اول کے حوالے سے بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اجلاس میں 12 رییع اول کے دن میونسپل کمیٹی میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلسے کے دوران ہونے والے ناخوشگوار واقعے کے حوالے سے دونوں فریقین میں صلح صفائ کروائی مولانا عبد الرسول اشرفی نے کہاکہ اسلام ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتاھے