سکھر بیورو چیف سید ۔صیر حسین زیدی سکھر:سول ڈیفنس سکھر اور ضیاء الدین یونیورسٹی اینڈ ہاسپٹل سکھر کے باہمی اشتراک سے ضیاء الدین
سکھر بیورو چیف سید ۔صیر حسین زیدی
سکھر:سول ڈیفنس سکھر اور ضیاء الدین یونیورسٹی اینڈ ہاسپٹل سکھر کے باہمی اشتراک سے ضیاء الدین یونیورسٹی اینڈ ہاسپٹل سکھر میں فائر سیفٹی اینڈ ریسکیو ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد طلباء، طالبات اور ادارے کے ملازمین کو ہنگامی حالات میں بروقت اور مؤثر اقدامات کی تربیت فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر ضیاء الدین یونیورسٹی کے پرنسپل محمد عثمان خان نے خصوصی شرکت کی ورکشاپ کے آرگنائزرز میں امیر الدین عباسی ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس سکھر،محمد حسین خراسانی ایڈیشنل رجسٹرار، ضیاء الدین یونیورسٹی سکھر اور اسد انصاری فائر سیفٹی سپروائزر شامل تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر سعید اعوان، ڈپٹی چیف وارڈن و چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس سکھر نے فائر سیفٹی ایس او پیز، ہنگامی انخلاء کے طریقہ کار اور ریسکیو کے عملی اقدامات پر تفصیلی لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حادثے یا آگ لگنے کی صورت میں گھبرانے کے بجائے فوری طور پر درست حکمت عملی اختیار کرنا انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ احتیاطی تدابیر اور بروقت ردعمل سے بڑے سانحات سے بچا جا سکتا ہے۔سول ڈیفنس سکھر نے سانحہ گل پلازہ کے بعد سینکڑوں گورنمنٹ اور پرائیویٹ اداروں یونیورسٹیوں کالجوں اور اسکولوں سمیت تجارتی مراکز میں فائیر سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے ساتھ تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا ہے ورکشاپ کے دوران فائر ایکسٹنگوشر کے استعمال کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، جس میں شرکاء کو آگ بجھانے کے درست طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ تربیت مکمل کرنے والے شرکاء میں آخر میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ورکشاپ کو طلباء و طالبات اور عملے کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وہ حاصل کردہ تربیت کو عملی زندگی میں بروئے کار لاتے ہوئے اپنے ادارے اور معاشرے کو محفوظ بنانے میں کردار ادا کریں۔اس موقع پر پوسٹ وارڈن حاجی محمد ریاض کھوکھر،محمد یاسین صدیقی،لالا عمران میرانی،لالا ریحان و دیگر موجود تھے۔