ڈی پی او جھنگ کا رات گئے اچانک چھاپہ ایک ساتھ پانچ پولیس اہلکار معطل
ڈی پی او جھنگ کا رات گئے اچانک چھاپہ ایک ساتھ پانچ پولیس اہلکار معطل
ملک ساجد حسین کھوکھر ڈی پی او جھنگ نے رات گئے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا اور ڈیوٹی پر غفلت برتنے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ایک ساتھ پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا
تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران دو اہلکار غیر حاضر پائے گئے جنہیں فوری طور پر معطل کر دیا گیا، جبکہ وکٹم سپورٹ یونٹ پر تعینات دو اے ایس آئی سمیت تین اہلکاروں کو بھی فرائض میں کوتاہی پر معطل کر دیا گیا ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ فرائض میں کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی خدمت میں کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تھانوں میں حاضری، ریکارڈ اور سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ڈی پی او کے اچانک دورے اور سخت ایکشن پر شہری حلقوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے پولیس نظام میں بہتری کی جانب مثبت قدم قرار