نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینیئر
نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ہی ہماری سیاست کا محور و مقصد ہے اور حلقے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ وہ پاکستان ہاوس میں میڈیا سے خصوصی گفتگوکررہےتھے۔
انہوں نے کہا کہ انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کی قیادت میں حلقے میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، مواصلاتی نظام کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر انفراسٹریکچر کسی بھی علاقے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور وزارت مواصلات کے تعاون سے اس سلسلے میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے۔ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ حلقے کے دور دراز علاقوں کو بھی ترقی کے قومی دھارے میں شامل کیا جائے تاکہ ہر فرد کو یکساں سہولیات میسر آسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کو خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور ذاتی مفادات کے بجائے اجتماعی فلاح کو ترجیح دینا ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے دن رات محنت جاری رکھی جائے گی اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔