November 17, 2026

*محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈکمیونٹی ڈیویلپمنٹ نےضلع وہاڑی کی تینوں تحصیلوں کی حتمی حدبندی مکمل کرلی*

IMG-20260304-WA0071

*محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈکمیونٹی ڈیویلپمنٹ نےضلع وہاڑی کی تینوں تحصیلوں کی حتمی حدبندی مکمل کرلی*
*تحصیل کونسل میلسی 50 یونین کونسلز پرمشتمل ضلع کی بڑی کونسل ہوگی*

میلسی(محمدمختارسولگی)تفصیل کےمطابق مقامی حکومتوں کے نافذکردہ نئےنظام کےتحت مقامی حکومتیں یونین کونسل میونسپل کمیٹی اور تحصیل و ضلع کونسل کےتحت کام کریں گی۔ ذرائع کےمطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ نے ضلع وہاڑی کی تینوں تحصیلوں کی اراضی کی حتمی حدبندی مکمل کرلی ہے جسکے مطابق تحصیل کونسل میلسی ضلع وہاڑی کی بڑی تحصیل کونسل بن گئی ہے۔تحصیل کونسل میلسی پچاس یونین کونسلز پرمشتمل ہوگی،جس کی آبادی شہری حدودکےعلاوہ 914720 شہریوں پر مشتمل ہے۔ تحصیل کونسل میلسی کی تین میونسپل کمیٹیاں ہیں ۔
میونسپل کمیٹی جلہ جیم جسکی کل آبادی 28096 ہے۔2میونسپل کمیٹی ٹبہ سلطان پور کی کل آبادی37346 ہےاور میونسپل کمیٹی میلسی کی کل آبادی 147995افراد پر مشتمل ہے ۔