November 17, 2026

ہارون اباد/(استاد غلام قادر)انجمن حسنیہ رجسٹرڈ ہارون اباد کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر سیدعلی

IMG-20260304-WA0049

ہارون اباد/(استاد غلام قادر)انجمن حسنیہ رجسٹرڈ ہارون اباد کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر سیدعلی خامنہ ای کی شہادت کے سلسلے میں ایک پر امن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔ریلی میں انجمن تاجران کے ممبران ملک ریاض خلجی انارکلی بازار کے صدررانا علی رضا ،جنرل سیکٹری عمران عباس ، جماعت اسلامی کے عرفان احمد ،حاجی عبدالرزاق،مدثرعباس نقوی، چوھدری منیر، علی وڑائچ، ثقلین عباس، علی رضا اتشباز،شہریوں اور مومنین کی کثیر تعداد شامل تھی شرکاء نے پلے کارڈ اٹھارکھےتھے جن پر اسرائیل و امریکہ مردہ باد کے نعرے درج تھے
مقررین نے ریلی کے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیدعلی خامنہ ای کی شہادت واقعہ کر بلہ کی تاریخ دہراتی دکھائی دے رہی ہے ہم کل کے یزید کے گھناونے فعل کی بھی مزمت کرتے ارہے ہیں اور اج کے یزید اسرائیل اور امریکہ کے اس سنگین ظلم کی بھی پرزور مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ جیسے اج،، یزیدتھا حسین ہے ،،
اس طرح دنیا کل کہے گی
،،اسرائیل اور امریکہ تھے ایران ہے ،،
انشاء اللہ فتح ایران کی ہوگی اخرمیں حاجی عبدالرزاق ،علی وڑائچ اور علی رضا اتشباز نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ ڈی ایس پی ہارون اباد ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی و صدر تھانہ کے ایس ایچ اوز سیکیورٹی برانچ،ایلیٹ فورس اور دیگر اداروں کاریلی کے انعقاد میں بھرپور تعاون اور مکمل سیکیورٹی کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا