November 17, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) وائس چیئرمین بلدیہ مین بازار کے تاجر ملک محمد ریاض

IMG-20260304-WA0048

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) وائس چیئرمین بلدیہ مین بازار کے تاجر ملک محمد ریاض خلجی نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں امت مسلمہ آپس میں لڑنے کی بجائے متحد ہو کر صہونیت کا مقابلہ کرے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے “اسرائیل مردہ باد امریکہ مردہ باد” ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے مزید کہا کہ خامنہ ای کی شہادت ناقابل تلافی نقصان اور امریکہ اور اسرائیل کی کھلی بربریت ہے
ایران پر امریکی صہونی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے مشکل وقت میں ایران کے شانہ بشانہ ہے امت مسلمہ باہم دست و گریباں ہونے کی بجائے صہونیت کا مقابلہ کرے ،
یہ وقت عالم اسلام کی آزمائش کا ہے لیکن فتح انشاءاللہ عالم اسلام کی ہوگی