November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)خیرپور کے علاقے کوٹڈیجی کے گاؤں رند ابڑو کے مکین عبدالشکور

IMG-20260303-WA0178

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)خیرپور کے علاقے کوٹڈیجی کے گاؤں رند ابڑو کے مکین عبدالشکور رند نے اپنے بھتیجے صفیان رند کے بے دردی سے قتل کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کے بااثر ڈاکو، جو متعدد جرائم میں پولیس کو مطلوب ہیں، نے ان سے پانچ لاکھ روپے بھتے کی ڈیمانڈ کی تھی، جسے مسترد کرنے پر ان کے بھتیجے کو نشانہ بنایا گیا اور بے دردی سے قتل کر دیا واقعے کے فوراً بعد متعلقہ تھانے میں عبدالواحد رند اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی تاہم پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ملزمان کھلے عام گھوم رہے ہیں اور شکایات پر دھمکیاں دے رہے ہیں عبدالشکور رند نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور سے پرزور مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔