سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کے چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ) پی ایم یو کی ریٹائرمنٹ
سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کے چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ) پی ایم یو کی ریٹائرمنٹ
سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کے چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ) پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو)، میر اظہر علی تالپور نے طویل اور نمایاں خدمات کے بعد ریٹائرمنٹ کی زندگی میں قدم رکھ لیا ہے۔اس موقع پر سیپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجنئیر اعجاز احمد چنہ نے ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے میر اظہر علی تالپور کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی مستقبل کی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انجنئیر اعجاز احمد چنہ نے کہا کہ میر اظہر علی تالپور نے اپنے پورے کیریئر کے دوران انتہائی دیانتداری، محنت اور لگن کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے سیپکو کے دائرہ کار میں بجلی کے نظام کی ترقی، بہتری اور استحکام کے لیے اہم اور قابل ستائش کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت، فنی مہارت اور پیشہ ورانہ قابلیت نے ادارے کی مجموعی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوئی۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر نے مزید کہا کہ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی، عملدرآمد اور نگرانی میں میر اظہر علی تالپور کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ سیپکو ہمیشہ ان کی گراں قدر کاوشوں کو یاد رکھے گا اور انہیں ادارے کی تاریخ کا ایک روشن باب سمجھے گا۔اس موقع پر انجنئیر اعجاز احمد چنہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میر اظہر علی تالپور کو صحت، خوشحالی اور سکون عطا فرمائے۔ نئی زندگی کے اس مرحلے میں انہیں عزت، مسرت اور کامیابی نصیب ہو۔ سیپکو کی جانب سے ان کے لیے ایک خوشگوار، باوقار اور پر سکون ریٹائرمنٹ کی زندگی کی نیک خواہشات پیش کی جاتی ہیں۔میر اظہر علی تالپور کی ریٹائرمنٹ سیپکو کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جہاں ایک تجربہ کار اور مخلص افسر ادارے کو الوداع کہہ رہے ہیں جن کی خدمات نے بجلی کی تقسیم اور ترقیاتی منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔سیپکو انتظامیہ اور عملہ ان کی خدمات کے لیے شکر گزار ہے اور مستقبل میں بھی ان کی طرح لگن اور دیانتداری سے کام کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔اللہ تعالیٰ میر اظہر علی تالپور کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین