سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈسٹرکٹ سکھر کے زیر اہتمام
سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈسٹرکٹ سکھر کے زیر اہتمام افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور آپریشن غضب اللحق کی حمایت میں یکجہتی ریلی نکالی گئی اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈسٹرکٹ سکھر کے انچارچ نعیم خان ،سابق ایم پی اے دیوان چند چاؤلہ،شمیم بھائی،عبدالعزیز منگی سمیت دیگر زمہ داروں کا کہنا تھا کہ مادرِ وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سر زمینِ پاکستان پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائے گی، دشمن چاہے کسی بھی روپ میں سامنے آئے، ہماری دلیر سیکیورٹی فورسز خصوصاً آرمی، فضائیہ اور بحریہ ملک کے غیور عوام کے ساتھ مل کر اس کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دی گی پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور وطنِ عزیز کی سالمیت، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے پوری قوم متحد اور یکجا ہے اور ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔