نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کا ہفتہ وار آرڈرلی
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کا ہفتہ وار آرڈرلی روم اور عام پبلک سے ملاقات، رینج کے تینوں اضلاع کے افسران و جوانوں کی شرکت، عوامی مسائل سنے گئےڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت ہفتہ وار آرڈرلی روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں رینج کے تینوں اضلاع کے پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ اردلی روم کے دوران افسران و اہلکاروں کے پیشہ ورانہ امور، سروس معاملات اور درپیش مسائل کو تفصیل سے سنا گیا اور موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے افسران اور جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ ڈسپلن، ایمانداری اور عوام دوست رویے کو اپنی ترجیح بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں احتساب اور میرٹ کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔بعد ازاں ڈی آئی جی ایس بی اے فیصل بشیر میمن نے عام شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل، شکایات اور تجاویز بغور سنیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوامی شکایات کا بروقت اور شفاف ازالہ یقینی بنایا جائے اور سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔
ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہید بینظیر آباد رینج میں قانون کی بالادستی، امن و امان کے قیام اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے