November 17, 2026

میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی )حافظ غلام اللہ کا غزبُ الحق کے حوالے سے پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

IMG-20260303-WA0135

میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی )حافظ غلام اللہ کا غزبُ الحق کے حوالے سے پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان
جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے معروف مذہبی رہنما حافظ غلام اللہ،ناظم اعلیٰ مرکزی جمیعت اہل حدیث جنوبی پنجاب نے پاک فوج کے حالیہ آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک پاکستان کی عوام اور حکمران افغانستان کے محسن تھے مگر افغانستان نے بچھلی کچھ دہائیوں سے احسان فراموشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی اخوت کا پاس نہ رکھ کر ملک پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث رہا جس پر مجبوراً پاک فوج کو حالیہ آپریشن غضب للحق کا آغاز کرنا پڑا
ہم پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی جمیعت اہل حدیث جنوبی پنجاب ملکی سلامتی، استحکام اور دفاع کے معاملے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں، تاہم قوم اور افواجِ پاکستان کے درمیان مضبوط رشتہ ان سازشوں کو ناکام بنا دے گا۔
حافظ غلام اللہ نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع کیا ہے، اور ’’غضبُ للحق‘‘ جیسے اقدامات ملک دشمن قوتوں کے خلاف ایک واضح اور دوٹوک پیغام ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواجِ پاکستان کی پشت پر متحد رہیں اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مذہبی و سماجی قیادت ملک میں امن، اتحاد اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
شکیل احمد سٹی رپورٹر روزنامہ پاکستان میلسی
3//3/2026