میلسی: بینک سے رقم نکلوا کر جانے والا شہری لٹ گیا میلسی (بیو رو چیف مقامی بینک سے رقم نکلوا کر
میلسی: بینک سے رقم نکلوا کر جانے والا شہری لٹ گیا
میلسی (بیو رو چیف مقامی بینک سے رقم نکلوا کر گھر جانے والا شہری نامعلوم افراد کے ہاتھوں لٹ گیا۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص نے (یو بی ایل) کی برانچ سے مبلغ دو لاکھ روپے نقد رقم حاصل کی اور جیسے ہی وہ بینک سے باہر نکلا تو تعاقب میں موجود نامعلوم ملزمان نے اس سے رقم چھین لی۔متاثرہ شہری نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے رقم برآمد کی جائے۔ شہریوں نے بھی بینکوں کے باہر سکیورٹی مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔