میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان اسپورٹس پروگرام
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان اسپورٹس پروگرام کے سلسلے میں میلسی میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد تھے۔بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں مختلف کلبوں اور تعلیمی اداروں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فائنل مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا جس میں کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد نے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ صحت مند سرگرمیاں نوجوان نسل کو مثبت راستے پر گامزن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد قابلِ تحسین اقدام ہے جس سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملتا ہے۔آخر میں اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالدنے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عاصم بھٹی،تحصیل سپورٹس آفیسر مسرت شاہین کے ہمراہ کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی