سپریم کورٹ ججز کمیٹی کی تشکیل نو صدارتی آرڈیننس جاری ۔ کمیٹی کی مسلسل ورکنگ کے لئے ترمیم کردی گئی
سپریم کورٹ ججز کمیٹی کی تشکیل نو
صدارتی آرڈیننس جاری ۔ کمیٹی کی مسلسل ورکنگ کے لئے ترمیم کردی گئی
کیس مقرر کرنے والی کمیٹی کے تیسرے جج کو چیف جسٹس مقرر کریں گے ۔ پہلے چیف جسٹس سینیر جج اور تیسرے سنئیر جج کمیٹی کے رکن تھے
مختلف معاملات میں تیسرے جج کی عدم دستیابی کے باعث نئی ترامیم جاری کی گئیں
چیف جسٹس کا اختیار بڑھ گیا۔ واضح رہے کہ قاضی فائز عیسی کی ریٹائرمنٹ پر اکتوبر میں جسٹس منصور شاہ چیف جسٹس ہوں گے
کمیٹی حال ہی میں ایک جج کی غیر حاضری کے باعث پرانی درخواستوں کی سماعت مقرر کرنے میں ناکام رہی جن میں مخصوص نشستوں کے کیس ہر نظر ثانی کی کئی درخواستیں اور 63 A کے کیس شامل ہیں
ترمیم کے تحت ” پہلے آو پہلے سماعت ہوگی ” کے اصول پر سماعت کے لیے مقرر ہوں گے ۔ کسی کیس کو قطار توڑ کر نہیں سنا جائے گا یا اس کی وجہ بتانی ہوگی مفاد عامہ کے کیس میں بھی یہ ضروری ہوگا کہ یہ ریکارڈ پر لایا جائے کہ اس کیس میں مفاد عامہ کیا ہے
عدالت کی کارروائی کا ٹرانسکرپشن بھی تیار کیا جائے گا جو عوام کو دستیاب ہوگا