اگست 2002 میں ایران کے ایک باغی گروپ نیشنل کونسل آف ریزسٹنس آف ایران (شورای ملی مقاومت ایران) نے ایٹمی توانائی کو مانیٹر کرنے والے عالمی
اگست 2002 میں ایران کے ایک باغی گروپ نیشنل کونسل آف ریزسٹنس آف ایران (شورای ملی مقاومت ایران) نے ایٹمی توانائی کو مانیٹر کرنے والے عالمی ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو خفیہ معلومات فراہم کیں کہ ایرانی حکومت اپنے دو شہروں اراک اور نطنز میں ایٹمی ہتھیار بنانے کی پیش قدمی کر رہی ہے۔
اس خفیہ معلومات کے منظر عام پر آتے ہی عالمی سیاست میں بھونچال آ گیا۔ اٹامک انرجی ایجنسی نے فوری طور پر ایران کی ان دونوں سائٹس کا معائنہ کرنے کا مطالبہ کیا جسے ایران نے تسلیم کر لیا۔
معائنے کے دوران اٹامک ایجنسی نے سینٹری فیوجز کے ڈیزائن کو پاکستانی ڈیزائن جیسا پایا تو ایران نے فوراً تسلیم کر لیا کہ ہمیں یہ ڈیزائن پاکستان نے دیئے ہیں۔
ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر البرادعی جس کا تعلق مصر سے تھا نے امریکہ کو مشورہ دیا کہ پاکستان میں بھی تحقیقات کی جائیں۔۔
پاکستان نے سارا الزام ڈاکٹر عبد القدیر خان پہ لگایا جس کے بعد ڈاکٹر صاحب نے ٹی وی پہ آ کے قوم سے معافی مانگی اور چند لمحے بعد صدر پرویز مشرف نے انہیں “معاف” کر دیا
البرادعی کا اصرار تھا کہ ڈاکٹر قدیر خان ذاتی طور پہ یہ کام نہیں کر سکتے اس میں پاکستان کی حکومت بھی شامل ہو گی۔۔
امریکہ نے پاکستان سے ڈاکٹر قدیر خان صاحب سے تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا جسے پاکستان نے مسترد کہ ہم نے اپنے طور پر پاکستان کو سزا دے دی ہے۔
“برادر اسلامی ملک”” مصر سے تعلق رکھنے والے البرادعی نے یہ بھی اصرار کیا کہ پاکستان سے ایٹمی ہتھیار لے لئے جائیں۔
پاکستان پہ اقتصادی پابندیاں بھی لگیں اور لیبیا کا پروگرام بھی ایسے ہی پکڑا گیا۔۔
اب یہاں پہ قابل غور بات کہ ایران کے اپنے ہی لوگوں نے راز فاش کیا اٹامک ایجنسی کو خفیہ معلومات دیں ایرانی حکومت نے فوراً پاکستان کے کردار کو افشاں کر دیا۔
اب وہ لوگ جو پاکستان کو طعنے دیتے ہیں کہ پاکستان میں غدار بہت ہیں اس پہ کیا کہیں گے؟؟؟ پاکستان نے تو 25 سال پروگرام کو کامیابی سے خفیہ رکھا حالانکہ بقول ڈانشوڑان پاکستان میں غدار بہت ہیں۔
دوسری بات ایران کی حکومت نے بھی ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا
کے انسپکٹرز کے IAEA
مطابق ایران اس معاملے میں بے گناہ نکلا کیونکہ بقول ایران انہوں نے ایسے کسی ڈیزائن کا مطالبہ نہیں کیا تھا جبکہ ڈاکٹر خان نے پھر بھی انہیں وہ تمام دستاویزات بھجوا دیں۔۔
ابھی بھی کچھ لوگوں کو شکوہ ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہو۔۔
پاکستان تو کھڑا ہو جاتا لیکن ایران اپنے پیروں پہ “بھار” نہیں ڈالتا۔۔