November 17, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی خصوصی

IMG-20260303-WA0096

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی خصوصی ہدایات پر تحصیل آفس شورکوٹ میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کے پہلے روز کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم صدف اکبر نے کی، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے مسائل پیش کیے۔ عوام کو درپیش انتقالات، اراضی ریکارڈ سنٹر سے متعلقہ امور، ڈومیسائل، رجسٹری، فرد کے اجرا اور دیگر ریونیو معاملات سنے گئے اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام درخواستوں کو میرٹ پر نمٹایا جائے۔ انہوں نے سائلین کو یقین دہانی کروائی کہ ریونیو نظام میں شفافیت اور آسانی پیدا کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے کھلی کچہری کے انعقاد کو شہریوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات سے عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے کم ہوں گے اور مسائل کا بروقت ازالہ ممکن ہو سکے گا۔