*مشرقِ وسطیٰ میں فضائی بحران، پاکستان سے 155 پروازیں آج بھی منسوخ*
*مشرقِ وسطیٰ میں فضائی بحران، پاکستان سے 155 پروازیں آج بھی منسوخ*
مشرقِ وسطیٰ میں جاری فضائی بحران کے باعث پاکستان سے آج بھی 155 پروازیں منسوخ کردی گئیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافر شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 4 روز کے دوران پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی منسوخ پروازوں کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج منسوخ ہونے والی پروازوں میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر کراچی ہے جہاں سے 38 پروازیں منسوخ کی گئیں۔