November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خوشاب علی حسین کی زیرِ

IMG-20260303-WA0028

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خوشاب علی حسین کی زیرِ صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس خوشاب میں گزشتہ ماہ فروری کی ایمرجنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو گزشتہ ماہ میں 8348 ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے 2875 ایمرجنسی کالز تھیں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 2885 متاثرین کو ریسکیو کیا گزشتہ ماہ میں330 روڈٹریفک کے حادثات، 2171 میڈیکل کی ایمرجنسیز،27 آتشزدگی،51کرائم اور296 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے، اینیمل/برڈ ریسکیو وغیرہ و دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں ریسکیو عملہ نے964 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 1868 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا ، پیشنٹ ریفرل سروس کے متعلق انہوں نے بتایا کہ بہتر علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 219 متاثرہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیا گیا۔