November 17, 2026

ریحان گل خٹک نے عوامی رابطے اور شفافیت کے فروغ کیلئے فیس بک کے ذریعے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

IMG-20260303-WA0029

ریحان گل خٹک نے عوامی رابطے اور شفافیت کے فروغ کیلئے فیس بک کے ذریعے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

اس ان لائن کھلی کچہری کے ذریعے صوبہ بھر کے شہریوں کو ایک موثر اور براہ راست پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کی وژن کے مطابق اور صوبائی حکومت ہدایات کی روشنی میں انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا ریحان گل خٹک نے عوامی رابطے اور شفافیت کے فروغ کے لیے فیس بک کے ذریعے ای کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اس آن لائن کھلی کچہری کے ذریعے صوبہ بھر کے شہریوں کو ایک مؤثر اور براہِ راست پلیٹ فارم فراہم کیا گیا، جہاں انہوں نے محکمہ جیل خانہ جات سے متعلق اپنی آراء، تجاویز اور شکایات پیش کیں۔ آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ موصولہ آراء اور شکایات پر فوری عملی کارروائی کو یقینی بناتے ہوئے مسائل کے بروقت حل، نظام میں مزید بہتری کے لیے جامع اور مؤثر اصلاحاتی اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ محکمہ جیل خانہ جات کی کارکردگی کو مزید شفاف، جوابدہ اور عوام دوست بنایا جاسکے۔