November 17, 2026

سکھر پولیس کا سماجی برائیوں اور جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

IMG-20260302-WA0147

سکھر پولیس کا سماجی برائیوں اور جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

سکھر (بیورورپورٹ)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی سخت ہدایات پر سکھر پولیس جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں اور سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں سی سیکشن پولیس نے دو الگ الگ کامیاب کارروائیاں انجام دیں، جن میں منشیات (گٹکہ) کی مقدار برآمد کرنے کے علاوہ ایک چوری شدہ موبائل فون بھی واپس مالک کے حوالے کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق، ایس ایچ او تھانہ سی سیکشن کی ٹیم نے دوران اسنیپ چیکنگ ایک مشتبہ شخص محمد علی چوہان کو روکا۔ تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے گٹکہ اور آداب چھالیہ کے دو پیکٹ برآمد ہوئے۔ یہ منشیات سماجی برائیوں کے پھیلاؤ کا باعث بن رہی تھیں۔ ملزم کے خلاف گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔اسی تھانہ کی حدود میں ایک اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک چوری شدہ موبائل فون برآمد کیا۔ برآمد شدہ موبائل فون کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اصل مالک محمد عظیم یوسفزئی کے حوالے کر دیا گیا۔ مالک نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور سکھر پولیس کی تیز اور مؤثر کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیوں سے عوام میں پولیس کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے سی سیکشن پولیس ٹیم کی ان کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور انہیں شاباش دی۔ انہوں نے مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم، منشیات کی فروخت اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔سکھر پولیس کا یہ کریک ڈاؤن شہریوں کی حفاظت اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے جاری رہے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی بھرپور تعاون سے ایسے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔