نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)نواب شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شہید بینظیر آباد نوید عباس زرداری کی
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)نواب شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شہید بینظیر آباد نوید عباس زرداری کی جانب سے بیورو آف سپلائی کے افسران کے ہمراہ نواب شاہ میں کوکنگ آئل و دیگر متعدد اشیاء خوردونوش کی دکانوں اور گوداموں کا اچانک دورہ ڈپٹی ڈائریکٹر نے اشیا خورونوش کے معیار و مقدار اور قیمتوں کا جائزہ لیا دورے کے موقع پر لوز آئل، اجینو موتو اور دیگر خوردنی اشیاء میں ملاوٹ پائی گئی کارروائی کے دوران غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیاء کو موقع پر ہی ضبط کر لیا گیا۔متعلقہ دکانداروں اور سپلائرز پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت تنبیہ بھی جاری کی گئی۔ماہ رمضان المبارک میں ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ملاوٹ کرنے والوں کو واضح پیغام دیا گیا کہ اپنے قبلے درست کر لیں۔بصورتِ دیگر مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نوید عباس زرداری فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی یہ مہم عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے جاری رہے گی شہری ملاوٹ کی شکایات فوری طور پر متعلقہ حکام تک پہنچائیں۔