November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز جنگی جنون کا راستہ خطے کو تباہی کی طرف لے جائے گا، سنجیدہ سفارتکاری وقت کی ضرورت ہے: ڈاکٹر اے جی انصاری

IMG-20260302-WA0137

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز
جنگی جنون کا راستہ خطے کو تباہی کی طرف لے جائے گا، سنجیدہ سفارتکاری وقت کی
ضرورت ہے: ڈاکٹر اے جی انصاری

سکہر: جمعیت علماء اسلام سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے ملت جعفریہ کی قائم کردہ کیمپس ميں بندہ علی جعفری، وزیر علی مشہدی، سید کامران شاہ، سید غلام شبیر شاہ اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کر کے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ داداگیر امریکہ اور اسرائیل کی جنونیت کے خلاف پوری دنیا سراپا احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر حالیہ حملہ عالمی قانون، سفارتی قدروں اور ریاستی خودمختیاری پر کھلی یلغار کے مترادف ہے،۔ مزید کہا کہ طاقت کے نشے میں کی گئی کارروائیاں کبھی دیرپا امن کا ذریعہ نہیں بنتیں بلکہ اس سے خطے میں بدامنی اور عدم استحکام کو فروغ ملتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگی جنون اور طاقت کا غرور ہمیشہ عارضی ہوتا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ بالآخر مذاکرات اور سفارتی ذرائع ہی مسائل کا حل فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سنجیدہ سفارتی اقدامات اٹھائے تاکہ مشرقِ وسطیٰ کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ مسلم امہ کو باہمی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور عالمی طاقتوں کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیت علماء اسلام ہر سطح پر مظلوم اقوام کی حمایت اور عالمی امن کے قیام کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔