سکھر (بیورورپورٹ)سکھر میں سرسو کے زیرِ اہتمام سرتیون سنگ کرافٹس انٹرپرائز کی جانب سے عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے “عید اسپیشل
سکھر (بیورورپورٹ)سکھر میں سرسو کے زیرِ اہتمام سرتیون سنگ کرافٹس انٹرپرائز کی جانب سے عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے “عید اسپیشل ڈسکاؤنٹ” سہولت کا اعلان کیا گیا ہے، جو آج 2 مارچ 2026 سے عیدالفطر تک جاری رہے گی۔ اس خصوصی آفر کے تحت دیہی ہنرمند خواتین کے ہاتھوں تیار کردہ دستکاری اشیاء پر 60 فیصد تک رعایت حاصل کی جا سکتی ہے۔سرسو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ڈتل کلوڑو نے سکھر میں سرتیون سنگ کرافٹس کے آؤٹ لیٹ پر ٹیم اراکین کے ہمراہ اس خصوصی عید رعایتی آفر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرتیون سنگ کی جانب سے ہر سال عید کے موقع پر خصوصی رعایت دینا ایک مثبت روایت ہے، جس کا مقصد عوام کی خوشیوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ دیہی ہنرمند خواتین کی محنت کو سراہنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام نہ صرف عید کی خوشیوں میں شمولیت ہے بلکہ ایک نیک مقصد بھی ہے، جس کے ذریعے دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔عید رعایتی آفر کے تحت دیہی ہنرمند خواتین کی تیار کردہ مختلف دستکاری اشیاء فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں، جن میں ملبوسات، گھریلو آرائش کی اشیاء، کھُسے، کھجور کے پتوں سے بنی مصنوعات، رِلی، موئن جو دڑو سے متاثر دستکاریاں، شالیں، اجرک کرافٹس، کھڈی پر تیار کردہ کپڑا اور دیگر روایتی اشیاء شامل ہیں۔عوام الناس کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ سرسو کمپلیکس، مین شکارپور روڈ، سکھر (سندھ) میں قائم سرتیون سنگ آؤٹ لیٹ کا دورہ کریں یا سرسو کے آن لائن اسٹور کے ذریعے خریداری کر کے اس خصوصی رعایتی آفر سے فائدہ اٹھائیں اور دیہی ہنرمند خواتین کی معاشی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کریں۔